لاہور،مبینہ پولیس مقابلے ، گرفتارملزم مارا گیا،ایک زخمی
چوہنگ میں عرفان ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا، شہزاد ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں زیرحراست ملزم مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، ذ رائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لے کر گئی، چوہنگ کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ان کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم عرفان زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم قتل ڈکیتی، اقدام قتل سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھا۔
دوسرا پولیس مقابلہ سانچہ کی حدود میں ہوا جہاں پولیس نے ٹی نمبر 5 کے قریب دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی،جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ،پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments