وارداتیں، لاکھوں کی نقدی چھین لی، موٹر سائیکل، گاڑیاں چوری

 وارداتیں، لاکھوں کی نقدی چھین لی، موٹر سائیکل، گاڑیاں چوری

اشرف 3لاکھ45 ہزار ،عبدالرحمن سوا 3 لاکھ،دلاور 3لاکھ 10ہزار روپے سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ میں اشرف سے 3لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عبدالرحمن سے 3لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں دلاور سے 3لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جنید سے 3 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں اعظم سے 30 ہزار روپے ،شالیمار کے علاقے میں اویس سے 20 ہزار روپے ،شادباغ سے شاہد اور باغبانپورہ سے ثقلین کی گاڑیاں جبکہ شیرا کوٹ سے سلطان ، اسلام پورہ سے جواد اور وحدت کالونی سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...