غیرت کے نام پر آہنی پائپ کے وار سے بیوی قتل
ساہیوال (خبرنگار) خاوند نے بیوی کو کسی سے فون پر بات کرنے کے شبہ میں آہنی پائپ مارکر قتل کردیا،مقدمہ قتل درج۔
تفصیلات کے مطابق نئی آبادی جھال روڈ کے رہائشی سید فیصل اقبال کو اپنی بیوی سلطانہ فیصل پر شبہ تھاکہ وہ کسی سے موبائل فون پر باتیں کرتی ہے اس شبہ پر میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا۔ ایک ماہ قبل سلطانہ فیصل اور اس کے بچوں نے فیصل اقبال کو گھرسے نکال دیا۔ گزشتہ رات ایک بجے کے قریب فیصل اقبال اور اس کے 2نامعلوم ساتھیوں نے سلطانہ فیصل کے چہرے اور سر پر آہنی پائپ مار کر اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ کے بھائی اکبر علی کی مدعیت میں فیصل اقبال سمیت 3ملزموں کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments