واربرٹن میں سکول جانے والی اٹھارہ سالہ لڑکی مبینہ اغوا
ننکانہ صاحب (خبر نگار) واربرٹن میں سکول جانے کے لیے گھر سے نکلنے والی 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن کے علاقے پھنڈر یعقوب کی رہائشی اور حال مقیم آرا سٹاپ واربرٹن، محمد زبیر کی 18سالہ بیٹی (ز) صبح سکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تو مبینہ طور پر آرا سٹاپ پر موجود سانول، شاہد اور امبر شاہد اسے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزمان کا تعلق نولا مولا ٹبہ، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments