شیخوپورہ : 2 ٹریفک حادثات، نوجوان جاں بحق، 6 افراد زخمی
ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے عرفان مارا گیا ، سالار بنگلہ میں موٹرسائیکل ٹکرا گئے
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے علاقے کرول گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں قصور کا رہائشی 16 سالہ عرفان اصغر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے لیے لاش تحویل میں لے لی۔ دوسرا حادثہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقے سالار بنگلہ کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 40 سالہ مقبول بی بی، 20 سالہ زین، 22 سالہ عاصم، 14 سالہ عثمان، 20 سالہ عرفان اور 18 سالہ آکاش شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments