ڈکیتی ، چوری کی متعددوارداتیں،پولیس قابو پانے میں ناکام

 ڈکیتی ، چوری کی متعددوارداتیں،پولیس قابو پانے میں ناکام

نولکھا میں شہری کے اڑھائی لاکھ ، ہنجروال میں2 لاکھ 65ہزار چھین لئے گئے مصری شاہ سہیل ، ستوکتلہ حنیف ،گارڈن ٹاؤن سے ماجد کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس قابوپانے میں ناکام ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق نولکھا میں اکرام سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں نثار سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں امتیاز سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں اویس سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ کے علاقے میں وسیم سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں عارف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مصری شاہ سے سہیل ، ستوکتلہ سے حنیف ، گارڈن ٹاؤن سے ماجد حسین اور مصطفی ٹاؤن سے عظمت کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...