ٹریفک حادثات ؛ 2افراد جاں بحق ، 12زخمی

 ٹریفک حادثات ؛ 2افراد جاں بحق ، 12زخمی

ٹریفک حادثات ؛ 2افراد جاں بحق ، 12زخمی پتوکی میں دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے 22 سالہ ذیشان موقع پر دم توڑ گیا

قصور، مصطفی آباد ، پتوکی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 12زخمی ہوگئے ۔پتوکی کے نواحی علاقے جلے کی سہارن کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا، اسی دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی اس کے اوپر سے گزر گئی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ ذیشان ولد شکیل سر پر شدید چوٹ  لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پتوکی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے 18 سالہ عابد، 16 سالہ روحیل، 25 سالہ بلال، 31 سالہ محمد تنویر، 18 سالہ عدنان اور 18 سالہ فرحان زخمی ہو گئے ۔ ڈھینگ شاہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ مصطفی آباد میں وڈانہ سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی راہ گیر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ،اس دوران پیچھے سے آنے والہ ڈالہ بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ دوڑا ،جس کے نتیجے میں کھڈیاں کارہائشی ڈالے کا ڈرائیور دلشاد موقع پر جاں بحق ہوگیا ،جبکہ سیٹ پر بیٹھا ساتھی شکیل زخمی ہوگیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...