مناواں :جوہڑ سے 13 ماہ کی بچی کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں باغ والی پلی کے قریب جوہڑ سے 13 ماہ کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے میں جوہٹ سے 2روز قبل اغوا ہونے والی 13 ماہ کی بچی کی لاش ملی جس کی شناخت عروہ دختر وسیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments