سی ٹی ڈی بلوچستان کو مطلوب دہشت گردی کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور قتل کے سنگین مقدمے میں سی ٹی ڈی بلوچستان کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ڈولفن سکواڈ نے کھاڑک نالہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی مکران بلوچستان میں دہشت گردی اور قتل کا مقدمہ درج ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم لاہور میں روپوش تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments