پتوکی :ٹرین کی زد میں آکر دادی ، پوتی جاں بحق

پتوکی :ٹرین کی زد میں  آکر دادی ، پوتی جاں بحق

قصور، کاہنہ (نمائندہ دنیا، خبرنگار)پتوکی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر 5 سالہ کمسن بچی اور اسے بچانے کی کوشش کرنے والی اس کی دادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔۔۔

 جبکہ ایک بچہ محفوظ رہا ۔رائیونڈ کی رہائشی 5 سالہ ارم اچانک بھاگتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آ گئی بچی کو ٹرین کے سامنے آتا دیکھ کر اس کی 50 سالہ دادی صغریٰ بی بی اسے بچانے کے لیے دوڑی لیکن دونوں ٹرین کی زد میں آ گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور ریلوے پولیس چوکی پتوکی موقع پر پہنچ گئی ۔ علاوہ ازیں کاہنہ کے علاقہ گجومتہ فیروز پور روڈ پر نوجوان سڑک کراس کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع پر گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ۔جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔قصور میں موٹرسائیکل کے ٹائر میں برقع پھنسنے سے 27 سالہ انعم بی بی اور اس کی نومولود بچی زخمی ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...