لاہور:10وارداتیں، مبینہ مقابلہ، ڈکیتی کازخمی ملزم گرفتار

لاہور:10وارداتیں، مبینہ  مقابلہ، ڈکیتی کازخمی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ،دوسری طرف مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گوالمنڈی میں فرخ سے 3 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل ،مناواں میں اظہر سے 3لاکھ 50ہزار اور موبائل ، چوہنگ میں افضل سے 3لاکھ 35ہزار اور موبائل ، گجرپورہ میں افتخار سے 3لاکھ روپے اور موبائل،باٹا پور میں اخلاق سے 20 ہزار روپے اور،کاہنہ میں فہیم سے 15 ہزار روپے لوٹ لئے ۔دوسری طرف رائے ونڈ سے ساجد ،اچھرہ سے رضوان ، لاری اڈا سے ستار اور ساندہ سے مبشر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ادھر تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلہ سبزہ زار کے علاقہ میں ہوا جہاں ناکہ پر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاجبکہ زخمی کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...