مانگامنڈی :مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر ہوٹل کے قریب تیز رفتار مزدا نے خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور بابر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاوند موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ کے اندر گیا جبکہ بیوی باہر کھڑی تھی اس دوران تیز رفتار مزدا نے خاتون کو ٹکر مار دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments