ڈیوس روڈ پر موٹرسائیکل درخت سے ٹکر گئی ، 2 بھائی جاں بحق
اچھرہ فلائی اوور پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا
لاہور(کرائم رپورٹر، آئی این پی )صوبائی دارالحکومت میں مختلف حادثات کے دوران2بھائیوں سمیت 3 افراد جان بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق ڈیوس روڈ پر تیز رفتار بائیک درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر جان بحق ہوگئے جن کی شناخت 30 سالہ کلیم اور 35 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی، دوسرا حادثہ اچھرہ فلائی اوور پر ہوا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ فیاض ولد فضل موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments