ٹرمپ نے متنازع نقشہ شیئر کردیا، کینیڈا سمیت کئی ممالک امریکا کا حصہ دکھا دئیے
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے متنازع نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، میکسیکو اور۔۔۔
کیریبین کو امریکا کا حصہ دکھایا گیا۔ نقشے میں مذکورہ علاقوں کو امریکی پرچم کے رنگ میں دکھاتے ہوئے پورے خطے پر یو ایس اے درج کیا گیا۔ آئس لینڈ نے نقشے کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔ ٹرمپ نے لیبر ڈے کے دوران ٹروتھ سوشل پر تقریباً 100 پیغامات پوسٹ کیے ۔ ایک پوسٹ میں ٹرمپ کو کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے خلاف آئس ہاکی کھیلتے بھی دکھایا گیا۔ ٹرمپ کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments