مدینہ منورہ : 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

مدینہ منورہ : 11 کروڑ ٹن معدنی  ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے علاقے میں 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نایاب ارضی معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70 ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیا۔شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق مدینہ میں جبل سید منصوبے کے مقام پر کی جانے والی تلاش اور ارضیاتی مطالعات کے دوران اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں معدنی ذخائر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...