پاکستانی خلا باز چینی اسپیس اسٹیشن پر جانیوالے پہلے غیر ملکی

پاکستانی خلا باز چینی اسپیس اسٹیشن پر جانیوالے پہلے غیر ملکی

چین نے اپریل میں محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو تربیت کیلئے منتخب کیا تھا

بیجنگ(اے ایف پی)پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے  والے پہلے غیرملکی ہوں گے ۔ چین کے انسان بردار خلائی مشن ادارے کے مطابق پاکستانی خلا باز شینژو 24 مشن کے عملے کے ہمراہ خلا میں روانہ ہوں گے ۔ مشن کی روانگی کی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم یہ رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے ۔ پاکستانی خلا باز بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ مختصر خلائی پرواز میں حصہ لیں گے اور بعد ازاں شینژو 23 خلائی جہاز کے ذریعے واپس آئیں گے ۔ چین نے اپریل میں محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو تربیت کے لیے منتخب کیا تھا۔ پاکستان اور چین کے درمیان 2025 میں خلا بازوں کی تربیت کا معاہدہ طے پایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...