پیراگوئے :بینکاری بحران پر صدر کا مواخذہ، گھر میں نظر بند نائب صدر نے حلف اٹھا لیا
اسونسیون(اے ایف پی)پیراگوئے کے مواخذے کے ذریعے عہدے سے برطرف کیے گئے صدر سانتیاگو پینا کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں ملک میں بڑے بینکاری بحران کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا۔
استغاثہ نے بتایا کہ سابق صدرسے اعتماد شکنی، اثرورسوخ کے ناجائز استعمال اور سرکاری رقوم میں خوردبرد کے الزامات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ادھر سانتیاگو پینا کے مواخذے کے بعد نائب صدر پیڈرو الیانا نے ملک کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔سابق قومی باسکٹ بال کھلاڑی اور کاروباری شخصیت الیانا اگست 2028 تک صدارتی مدت مکمل کریں گے ۔ نئے صدر کی زندگی ذاتی سانحات سے متاثر رہی ہے ، 2003 میں ان کے بھائی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ 2018 میں وہ خون کے سرطان میں مبتلا ہوئے ، تاہم علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments