اطالوی وزیر خارجہ کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک،دھمکیاں
روم(اے ایف پی)اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیا گیا، جس کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔
تاجانی نے الزام عائد کیا کہ سائبر جرائم پیشہ عناصر نے یوکرین کی حمایت کرنے پر انہیں نشانہ بنایا ہے اور خاندان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے رقم دینے کی پیشکش بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جارجیا میلونی نے واقعے کا ذمہ دار روس نواز ہیکرز کو قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ تاجانی نے کہا کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments