سائبر حملہ، دنیا کی مقبول فین فکشن ویب سائٹ ایک ہفتے سے بند
لاس اینجلس(اے ایف پی)سائبر حملے کے باعث دنیا کی مقبول فین فکشن ویب سائٹ ’آرکائیو آف آور اون ‘(AO3)گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے ، جس سے لاکھوں صارفین اپنی پسندیدہ کہانیوں تک رسائی سے محروم ہوگئے۔
ویب سائٹ 29 اکتوبر سے آف لائن ہے ، جہاں صارفین کو مرمت کے باعث بندش کا پیغام دکھائی دے رہا ہے ۔ 2008 میں شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم کے 1کروڑ10لاکھ سے زائد رجسٹرڈ صارفین اور تقریباً 1کروڑ80لاکھ کہانیاں موجود ہیں۔ ویب سائٹ پر مداح اپنی پسندیدہ کتابوں، فلموں اور ٹی وی کرداروں پر مبنی تخلیقی کہانیاں مفت شیئر کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments