بھارت کا چینی سرحد کے قریب بلند ترین فوجی ہوائی اڈے پر طیارہ اتارنے کا دعویٰ

بھارت کا چینی سرحد کے قریب  بلند ترین فوجی ہوائی اڈے پر  طیارہ اتارنے کا دعویٰ

نئی دہلی(اے ایف پی )بھارتی فضائیہ نے چین کی سرحد سے متصل متنازعہ علاقے لداخ میں دنیا کے بلند ترین مقام پر بھاری فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اتارنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔

 جسے خطے میں اپنی فوجی نقل و حرکت اور فوری کمک پہنچانے کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی فضائیہ کا چار انجنوں والا روسی ساختہ فوجی طیارہ آئی ایل 76 ایم ڈی، جسے ’’گج راج‘‘بھی کہا جاتا ہے ، ہفتے کے روز لداخ کے علاقے نیوما میں واقع ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہوائی اڈا سطح سمندر سے 4 ہزار 154 میٹر (13 ہزار 629 فٹ)کی بلندی پر واقع ہے ۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ طیارے کی بلند ترین مقام پر لینڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...