دہشتگردوں کو پاسپورٹ نہیں دیتے بنگلہ دیش کا حسینہ واجد کو جواب

دہشتگردوں کو پاسپورٹ نہیں دیتے   بنگلہ دیش کا حسینہ واجد کو جواب

ڈھاکہ(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی درخواست مسترد کر دی۔

 وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہمارا ملک کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں اور بنگلہ دیش بھارت سے ان کی حوالگی چاہتا ہے ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا حسینہ واجد کے ساتھ عام مسافر جیسا برتاؤ کرتے ہوئے انہیں سسرال آنے کی دعوت دی جائے ؟، دوسری جانب حسینہ واجد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔ بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ واقعی وطن واپس آنا چاہتی ہیں تو بھارت سے اپنی حوالگی کی درخواست دیں۔ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے مطابق حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد مجرم قرار دی جا چکی ہیں اور بیرون ملک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے پہلے ہی بھارت کو ان کی حوالگی کے لیے باضابطہ خط بھیجا ہے ۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد کو 2024 میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ انہوں نے دسمبر میں وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...