فرانس:مہنگائی کے باعث کم از کم ماہانہ اجرت میں 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ

فرانس:مہنگائی کے باعث کم از کم ماہانہ اجرت میں 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ

پیرس(نیوز ایجنسیاں)فرانسیسی حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرت میں یکم دسمبر سے 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر محنت نے پیر کو بتایا کہ اضافے سے کم از کم ماہانہ تنخواہ 1500 یورو سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے قبل جون میں بھی کم از کم اجرت میں 35 یورو اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 1478 یورو ہوگئی تھی۔ معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے کے باعث حکومت کے لیے مزید اقدامات کرنا مشکل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...