یونان : کشتیوں کے حادثات میں 21 تارکین وطن ہلاک
ایتھنز(اے ایف پی)یورپ پہنچنے کی کوشش میں یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب کشتیوں کے حادثات میں 21 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ایک کشتی سے 8 اور دوسری سے 12 لاشیں ملیں، جبکہ تقریباً 40 افراد کو بچا لیا گیا۔ بعد ازاں پیر کو ایک اور لاش بھی برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق حادثات کے وقت سمندر میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ کشتیوں میں سوار افراد لیبیا سے یونان پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ رواں سال اب تک 37 ہزار سے زائد تارکین وطن یونان پہنچ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments