ترکیہ:سٹیل فیکٹری میں دھماکا 16 مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

ترکیہ:سٹیل فیکٹری میں دھماکا  16 مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر کے قریب سٹیل فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 16 مزدور جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے ،ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سٹیل کی تیاری کے دوران ایک بھاری صنعتی بھٹی پر کرین گرنے سے دھماکا ہوا۔ ازمیر کے میئر کے مطابق متاثرہ تمام افراد فیکٹری کے ملازمین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...