معاشی ترقی کا پیمانہ کمزور افراد سے سلوک
بیونس آئرس(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے پیر کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواح میں معذور افراد کے مرکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ وہ معاشرے کے کمزور ترین افراد کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔ مرکز کے رہائشیوں، عملے اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ معذور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ ایک نعمت ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں خصوصی افراد کی عزت، اہمیت اور ان کے حقوق تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments