امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا

 امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا

سینیٹ کی منظوری کے بعد نیٹلی باقاعدہ منصب سنبھال لیں گی

 واشنگٹن(دنیا نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیا ہے اورنامزدگی منظوری کیلئے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے ،منظوری کے بعد وہ باضابطہ طور پر سفیر کا منصب سنبھال سکیں گی۔واضح رہے نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں بطور ناظم الاُمور اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس وقت پاکستان میں بطور امریکی ناظم الاُمور خدمات انجام دے رہی ہیں ،وہ اس سے قبل امریکی سفارتخانہ دوحہ، قطر میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہیں ،نیٹلی بیکر امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...