گرپتونت سنگھ پنوں قتل سازش کیس امریکی عدالت کا بھارتی حکومت کو سمن
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وفاقی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کیس میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کردیا۔۔
۔بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سمیت را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا اور دیگر کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارتخانے کو عدالتی نوٹس بھجوائے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عدالتی نوٹس اور سمن 9 اکتوبر 2026کو بھارتی سفارت خانے کو ارسال کیے گئے ۔گرپتونت سنگھ پنوں نے ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت، اجیت دوول سمیت دیگرافراد پر مقدمہ دائرکیا تھا۔ سابق سربراہ را سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلی جنس، مالی معاونت اور سہولت کاری کر رہا ہے ، اجیت دوول بھارتی دہشت گردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments