امریکا کا مسلسل دوسری بار اقوام متحدہ کے انسانی حقوق جائزے کا بائیکاٹ
جنیوا(اے ایف پی)امریکا نے اقوام متحدہ میں اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے جائزے کا مسلسل دوسری بار بائیکاٹ کر دیا۔۔۔
جنیوا میں منگل کو ہونے والے یونیورسل پیریاڈک ریویو اجلاس میں امریکی وفد شریک نہیں ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک ہر چار سے پانچ سال بعد اپنے انسانی حقوق کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری 2025 میں انسانی حقوق کونسل سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کونسل کو ناقابل اصلاح ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے طریقہ کار میں شرکت سے انکار کیا ہے ۔ اس سے قبل صرف اسرائیل نے 2013 میں اس عمل کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم بعد میں جائزے میں شریک ہوگیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments