کانگو :بغاوت اور بزدلی کاالزام 66 فوجیوں کو سزائے موت
کیوو(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوریہ کانگو میں فوجی عدالت نے بغاوت، بزدلی اور احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات میں 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی۔۔۔
مقامی میڈیا کے مطابق شمالی کیوو کے علاقے والیکالے میں 71 فوجیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں چار کو بری جبکہ ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فوجی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد مسلح گروہوں کے خلاف لڑائی کے دوران فوج میں نظم و ضبط بہتر بنانا ہے ۔ گزشتہ ماہ بھی اسی نوعیت کے الزامات میں 27 فوجیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments