فرانس :مہنگائی ،پولیس قانون کیخلاف مسلسل پانچویں ہفتے احتجاج

فرانس :مہنگائی ،پولیس قانون کیخلاف مسلسل پانچویں ہفتے احتجاج

مظاہروں میں 1لاکھ 6ہزار افراد کی شرکت ،پرچم لہرائے ،حکومت کیخلاف نعرے

پیرس (اے ایف پی)فرانس میں مہنگائی، کم اجرت اور پولیس کے اختیارات بڑھانے کے مجوزہ قانون کے خلاف مسلسل پانچویں ہفتے بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین نے فرانسیسی پرچم لہرائے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے  ۔ مظاہروں میں طلبا، مزدور تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو معمولی ریلیف دیا ہے ، جبکہ پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے پر قانونی تحفظ دینے کا مجوزہ بل شہریوں کے خوف میں مزید اضافہ کرے گا۔ ہفتے کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تقریباً ایک لاکھ 6 ہزار افراد نے شرکت کی، جن میں 24 ہزار پیرس میں جمع ہوئے ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حالیہ مظاہروں میں یہ سب سے کم حاضری ہے ۔ دوسری جانب طلبا یونینز نے مظاہرین کی تعداد 2 لاکھ بتائی ہے ، جن میں تقریباً ایک لاکھ افراد پیرس میں احتجاج کر رہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...