بنگلہ دیش :احتجاج اور توڑ پھوڑ جاری رہی تو گارمنٹس فیکٹریاں بند کر دینگے :مالکان کی دھمکی
ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں گارمنٹس فیکٹری مالکان نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ جاری رہنے کی صورت میں اجرتوں پر مذاکرات ختم کرنے اور فیکٹریاں غیر معینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
گارمنٹس مینوفیکچررز کی تنظیم کے صدر محمود حسن خان کے مطابق ہنگامہ آرائی سے متاثرہ فیکٹریاں اتوار سے بند رہیں گی۔ مزدور کم از کم ماہانہ تنخواہ 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو موجودہ 12 ہزار 500 ٹکا سے 140 فیصد زیادہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments