عراق:تیل سمگلنگ ،9افسر برطرف

عراق:تیل سمگلنگ ،9افسر برطرف

بغداد (اے ایف پی)عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے تیل سمگلنگ کے الزامات کی تحقیقات کے بعد 9 سرکاری افسران کو برطرف کر دیا۔

یہ کارروائی ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کتائب حزب اللہ کے مضبوط گڑھ جرف الصخر میں تیل سمگلنگ کے الزامات سامنے آنے پر کی گئی۔ وزیراعظم کے فوجی ترجمان صباح النعمان کے مطابق تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں تیل سمگلنگ میں ملوث تمام ملزموں کیخلاف عدالتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ برطرف افسروں کا تعلق سکیورٹی اور تیل کے شعبوں سے بھی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...