آسٹریلوی وزیر اعظم کی اپنے وزیر کیساتھ فحش گفتگو کھلے مائیک پر چل گئی
سڈنی (اے ایف پی)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور وزیر موسمیاتی تبدیلی کرس بوون کی نجی نوعیت کے فحش مذاق پر مبنی گفتگو کھلے مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔
آسٹریلوی ٹی وی چینل سیون نے جمعے کو یہ ویڈیو پہلی بار نشر کی، جس میں البانیز اور کرس بوون ترکیے کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔گفتگو کے دوران البانیز نے بوون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا موبائل فون دل کے قریب نہ رکھا کریں کیونکہ اس سے دل کی دھڑکن متاثر ہو سکتی ہے ۔اس پر بوون نے جواب دیا کہ انہیں فون پتلون کی جیب میں رکھنے کے حوالے سے زیادہ تشویش ہے ۔ البانیز نے اس پر جسم کے ایک حصے کی طرف اشارہ کیا، جس پر بوون نے ہنستے ہوئے کہہ دیا کہ ان کے نزدیک یہ دل سے بھی زیادہ اہم ہے ۔البانیز کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں رہنما اجلاسوں کے درمیان بے تکلفی سے مذاق کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments