ہدایت کارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ پیاگھر سدھار گئیں

ہدایت کارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ پیاگھر سدھار گئیں

شادی لاہور میں انجام پائی ،رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی تقریب میں شرکت

لاہور(کلچرل رپورٹر)رفیع پیر کی پوتی ،ہدایتکارہ واداکارہ یمینہ پیرزادہ پیاگھر سدھار گئیں،ان کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ یمینہ پیرازہ نے انگلینڈ سے اداکاری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی جبکہ وہ اداکاری کیساتھ ڈائریکشن کا کام بھی کرتی ہیں۔ بطور اداکارہ ان کا پہلا ڈرامہ ’’رنگیل پور‘‘ تھا ،جسے عثمان پیرزادہ نے پروڈیوس کیا تھا۔انہوں نے ڈرامہ سیریل رو گ اورانجانے نگر میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ۔فن سے وابستہ افرادنے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ازدواجی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں