عامر اور میں الہ دین اور جن کی طرح ہیں:ادویت چندن

عامر اور میں الہ دین اور جن  کی طرح ہیں:ادویت چندن

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ادویت چندن نے ان افواہوں کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی بھارت میں ناکامی اور باکس آفس پر اچھے نتائج نہ دینے کے باعث ان کے عامر خان کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ادویت چندن نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپس میں جن اور الہ دین ہیں۔ واضح رہے فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں فلم کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، لیکن اب ادویت نے اس کی تردید کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں