سلمیٰ ظفر نے والدہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی والدہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔اداکارہ سلمیٰ ظفر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ میری والدہ جب میرے والد سے ملی تھیں تو اس وقت وہ گیتا بالی کے ساتھ کام کرتی تھیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ‘میری والدہ کو یہ خوف تھا کہ جب ان کی موت ہوجائے گی تو ان کے مردہ جسم کو گدھ کھا جائیں گے ،دراصل والدہ نے پارسی مذہب کے ان تصورات کی وجہ سے اسلام قبول کیا جوکہ انسان کے مردہ جسم کو دہی میں میرینیٹ کرنے سے متعلق ہیں جسے گدھ کھا جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللّٰہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں۔