جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لاہور(شوبزڈیسک) معروف نعت خواں اور معروف شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
۔سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ،تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔