ملکۂ ترنم نورجہاں کو بچھڑے 24 برس بیت گئے
لاہور(شوبزڈیسک )ملکۂ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہو گئے ،بلھے شاہ کی نگری قصور میں آنکھ کھولنے والی اللّٰہ وسائی نے بڑے ہو کر نورجہاں کے۔
نام سے شہرت پائی۔ نورجہاں نے سدا بہار آواز کے ساتھ بچپن میں ہی گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 74 سالہ کیریئر میں مختلف زبانوں میں تقریباً 20 ہزار سے زائد گیتوں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔شہرۂ آفاق گلوکارہ نے تقریباً 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔