حقیقی زندگی کو فلموں میں دکھانے والے بھارتی ہدایت کار شیام بینیگل چل بسے

حقیقی زندگی کو فلموں میں دکھانے والے  بھارتی ہدایت کار شیام بینیگل چل بسے

ممبئی (شوبزڈیسک) حقیقی زندگی کو فلموں میں دکھانے والے بھارتی ہدایت کار شیام بینیگل 90 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق شیام بینیگل کی بیٹی پیا بینیگل نے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے ۔

وہ گردوں کے مسائل کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے ، انہیں بھارت میں 1950 کی دہائی میں شروع ہونے والی متوازی سینما کی تحریک کے اہم ترین ہدایت کاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ بینیگل کی بنائی گئی فلموں میں بھومیکا، جنون، اروہن، نیتاجی سبھاش چندر بوس، منتھن، انکور، زبیدہ اور ویل ڈن ابا جیسی فلمیں شامل ہیں۔انہوں نے 2023 میں بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘‘مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن’’ کی ہدایات بھی دی تھیں۔ بطور ہدایت کار یہ ان کی آخری فلم تھی۔شیام بینیگل نے متعدد نیشنل ایوارڈ اپنے نام کئے ، انہیں 2005 میں داد صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا۔ 1976 میں بھارت کا اعلیٰ سول اعزاز پدما شری اور 1991 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں