اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں گرایا؟

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں گرایا؟

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر کے ایک ملازم نے سٹار سے متاثر ہو کر غلطی سے پانی کے 4 گلاس ان کے کرتے پر گرا دئیے تھے۔

اداکار نے بتایا ہے کہ ماضی میں جب میں ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہتا تھا تو امیتابھ بچن میرے گھر آئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کام کرنے والا ایک ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا اور وہ ان کے سامنے آ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اسے کچھ دکھائی ہی نہیں دیا۔اکشے کمار نے بتایا کہ پانی کے 3 یا 4 گلاس رکھے ہوئے تھے ، لیکن ملازم نے گھبراہٹ میں تمام گلاس امیتابھ بچن کے کرتے پر گرا دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...