ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کاانٹرویو، آڈیشنّ میں ناکام ہوگئی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی پہلی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ ٹلی نوروڈ نے اپنا پہلا آن کیمرا انٹرویو دیدیا۔
سی این این کی میزبان الزبتھ ویگمسٹر نے انٹرویو کے دوران ٹلی کو باقاعدہ آڈیشن جیسا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ تصور کریں کہ انہیں ابھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا پالتو کتا مر گیا ہے اور اس صورتحال پر اداکاری کر کے دکھائیں۔ اے آئی اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ آڈیشن ہوتا تو وہ شاید بالکل خاموش کھڑی رہتیں اور اس دکھ کو ڈیجیٹل طور پر محسوس کرتیں۔ابتدائی پرامپٹس کے ذریعے ٹلی مطلوبہ جذباتی منظر پیش نہ کر سکی اوراپنے پہلے آڈیشن میں ناکام ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments