کینیڈا میں فائرنگ ،ایمی ورک کو نشانہ بنانے کی افواہیں

کینیڈا میں فائرنگ ،ایمی ورک کو نشانہ بنانے کی افواہیں

اوٹاوا(شوبز ڈیسک) بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کینیڈا میں فائرنگ کے واقعہ میں بال بال بچ گئے ، واقعہ برٹش کولمبیا کے شہر ایبٹس فورڈ میں کنسرٹ کے بعد پیش آیا۔

ایبٹس فورڈ پولیس کے مطابق 5 ستمبر کی رات 11 بجے میکلم روڈ کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے منسلک قافلے کا حصہ تھی، گاڑی پر 7 گولیاں چلائی گئیں۔پولیس نے فی الحال اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی کہ فائرنگ کرنے والوں کا اصل ہدف کون تھاتاہم افواہیں سرگرم ہیں کہ نشانہ ایمی ورک تھے ۔ایمی ورک کے والد کُلجیت سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ میں ایمی ورک یا ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ کا تعلق ممکنہ طور پر کنسرٹ کے منتظمین سے منسلک گاڑی سے تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...