شادی صرف رومانس نہیں،حقیقت اس سے مختلف:کرن خان

شادی صرف رومانس نہیں،حقیقت اس سے مختلف:کرن خان

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ ومیزبان کرن خان نے کہاہے کہ اکثر لڑکیاں شادی کو صرف محبت، خوشیوں اور رومانس سے بھرپور زندگی سمجھتی ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے ۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں پہلی شادی کے وقت وہ بھی یہی سوچ رکھتی تھیں تاہم شادی کے ابتدائی دن دراصل ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئی زندگی سے ہم آہنگ ہونے کا وقت ہوتے ہیں۔ دو مختلف سوچ رکھنے والے افراد جب ایک ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کی عادات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے ۔کرن خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر آنیوالے جوڑوں سے اپنی ازدواجی زندگی کا موازنہ نہ کریں، کامیاب شادی کیلئے باہمی گفتگو ضروری ہے ، اس لئے غصے کی بجائے نرمی سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...