فلسطین کے حامی امریکی گلوکارمیکلمور کو کنسرٹ ہالزملنا بند
نیویارک (شوبز ڈیسک ) امریکی ریپر میکلمور نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کئے جانے والے ان کے فلاحی کنسرٹس کیلئے امریکا کے متعدد بڑے ہالز اور سٹیڈیمز نے جگہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ان کے فری فلسطین کنسرٹس کامیابی سے ہوئے تاہم امریکا میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ میڈیسن سکوائر گارڈن اور دیگر معروف مقامات نے ابتدائی طور پر دستیاب تاریخیں بتائیں لیکن فلسطین کے لئے فلاحی کنسرٹس کا علم ہونے پر انکار کر دیا۔گلوکار نے اس اقدام کو آزادیٔ اظہار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ضرورت پڑنے پرخود سٹیج قائم کرینگے ۔طاقتور افراد کنسرٹ ہالز کے مالک ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں آنے والے لوگوں کے نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments