میری زندگی کی حقیقت پر فلم بنی تو بہت لوگ ڈوبیں گے :سلمان خان

میری زندگی کی حقیقت پر فلم بنی تو  بہت لوگ ڈوبیں گے :سلمان خان

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ سلمان خان نے اپنی زندگی پر فلم بننے کے حوالے سے دلچسپ جواب دے کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ایک تقریب کے دوران سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا مستقبل میں ان کی زندگی پر بھی کوئی سوانحی فلم بنائی جاسکتی ہے ؟۔اس سوال پر اداکار نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں ایسا کچھ نہیں جس پر فلم بنائی جائے تو وہ کامیاب ہوسکے لیکن زندگی میں بہت کچھ ایسا ضرور ہے کہ اگر حقیقت پر مبنی سوانحی فلم بنائی گئی تو بہت سے لوگ ڈوب جائیں گے ۔اس مزاحیہ جواب پر تقریب میں موجود افراد قہقہے لگانے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...