ٹنڈو محمد خان :لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنانے والا گرفتار

ٹنڈو محمد خان :لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنانے والا گرفتار

پولیس نے مہتاب جمالی کے پاس سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیا

ٹنڈو محمد خان (دنیا نیوز) 13سالہ لڑکے سے زیادتی کے بعد اس کی ویڈیو بناکر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ لیپ ٹاپ میں بچوں کی ویڈیوز ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ویڈیو بنانے والے ملزمان کا تعلق اس گروہ سے ہے جو بچوں کی اخلاق سوز ویڈیوز بناکر انہیں اور متعلقین کو بلیک میل کرتا ہے ۔ گرفتار ملزم مہتاب جمالی کو 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے مرتضیٰ چوک کے رہائشی محمد حفیظ نے بیٹے سے زیادتی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ اس واقعے سے علاقے میں شدید خوف پایا جاتا ہے ۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نسیم آرا پنہور نے کہا ہے کہ چند لڑکوں کا گروہ ہے جو بچوں سے زیادتی کے بعد انہیں بلیک میل کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں