ساہیوال ،لاہور:قتل کے 2مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی

ساہیوال ،لاہور:قتل کے 2مجرموں  کو ساہیوال جیل میں پھانسی

قتل کے دو مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالحق اور محمد وسیم نے 2001 میں شیخوپورہ میں منعقدہ مذہبی اجتماع پر فائرنگ کی تھی

ساہیوال ،لاہور ( نمائندہ دنیا)قتل کے دو مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالحق اور محمد وسیم نے 2001 میں شیخوپورہ میں منعقدہ مذہبی اجتماع پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دونوں مجرموں کو تین مقدمات میں 11،11 مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں کی لاہور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ سے اپیلیں اور 7 فروری 2019 کو صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل بھی خارج کر دی گئی تھی۔ ساہیوال جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے ، جن پر عمل کرتے ہوئے دونوں مجرموں کو گزشتہ صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔گزشتہ روز مجرموں کی آخری ملاقاتیں ان کے لواحقین سے کرائی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں