انجینئر محمد علی مرزا ضمانت پر رہا
مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔
لاہور (مانیٹرنگ سیل )چار مئی کو جہلم پولیس کی جانب سے آن لائن مذہبی لیکچر دینے والے محمد علی مرزا کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب ان کی بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔محمد علی مرزا جہلم میں ایک اکیڈمی چلاتے ہیں جہاں دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔ وہ اپنے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں وہ مختلف معاشرتی و مذہبی موضوعات پر مبنی گفتگو کرتے ہیں ۔