پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنے کا اعلان، یکطرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر

پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنے کا  اعلان، یکطرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر

پی آئی اے نے 12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کردیا

لاہور(نیوز رپورٹر ) سیاحوں کو ایئرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق ایئر سفاری ہفتے میں ایک دن آپریٹ ہوگی جوکہ کالام ، جھیل سیف الملوک ،نانگاپربت اور کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئر سفاری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، چندروز میں اس کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، اس کا مقصد وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں