جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے

جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن  انتقال کرگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے ۔جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے 2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے ۔

انہوں نے 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج خدمات انجام دیں۔ وہ جواد حسن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، فواد حسن ڈائریکٹر منسٹری آف کامرس کے والد اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے ۔ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں